شہری لاکھوں روپے ،موبائل فونز،قیمتی اشیا سے محروم

شہری لاکھوں روپے ،موبائل فونز،قیمتی اشیا سے محروم

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)لاہور میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے ، زیورات،موبائل فونز،کاروں ،موٹر سائیکلوں اور دوسری قیمتی اشیا سے محروم کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق چور لاری اڈا کے علاقے میں رحمت علی کی دکان سے 20ہزار روپے ، 50ہزار کا سامان لے اڑے ۔ ڈاکوؤں نے سندر میں حمزہ اور اسکی فیملی سے 3لاکھ مالیت کے زیورات اور 12ہزا ر روپے ، گارڈن ٹاؤن میں محسن سے 80ہزار روپے اور موبائل، ملت پارک میں ایان سے 40ہزار روپے اور موبائل، لٹن روڈ میں اکرام سے 65ہزار روپے اور موبائل ، ڈیفنس بی میں انیس سے 57ہزار روپے ، اے ٹی ایم کارڈ اور موبائل، ہڈیارہ میں احمد سے 1لاکھ 52ہزار روپے اور موبائل ، ریس کورس میں امتیاز سے 24ہزار روپے اور موبائل، قلعہ گجر سنگھ میں کبیر سے 11ہزار روپے اور موبائل، شفیق آباد میں سلیم سے 34ہزار روپے اور موبائل چھین لیے ۔سندراور وحدت کالونی سے کاریں جبکہ رنگ محل ، ریس کورس ، فیصل ٹاؤن اور شاہدرہ ٹاؤن سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں