بس کھائی میں جاگری ،12مسافرجاں بحق ،15 زخمی

بس کھائی میں جاگری ،12مسافرجاں بحق ،15 زخمی

ہری پور(آن لائن)ہری پور کے علاقے سربروٹ میں مسافر بس کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے ،مرنے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں،حادثہ تحصیل خانپور میں پیش آیا۔

ریسکیو اہلکار نے بتایا کہ حادثے میں بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر بس ہری پور سے راولپنڈی جارہی تھی،بگراں مسافر بس حادثے میں اب تک 12 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جنہیں خانپور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،پولیس حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائی کیلئے آنے والی جیپ بھی دیسرا کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی جس سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں