ممنوعہ فنڈنگ کیس:انکوائری پر تین ہفتے میں فیصلے کی ہدایت

ممنوعہ فنڈنگ کیس:انکوائری پر تین ہفتے میں فیصلے کی ہدایت

کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں انکوائری پر تین ہفتوں میں متعلقہ حکام کو فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست کی مزید سماعت 3 ہفتوں تک ملتوی کردی۔

منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ایف آئی اے کی انکوائری کے خلاف سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل،نجیب  ہارون اور سیما ضیا نے درخواست دائر کی ۔انکوائری افسر نے بتایا کہ انکوائری مکمل ہوگئی ہے ،رپورٹ بورڈ کو بھجوا دی گئی ہے ۔درخواست گزار نے بتایا کہ درخواست گزاروں کے خلاف جن  تین بینک اکاؤنٹس کی بنیاد پر انکوائری کی جارہی ہے وہ بند ہیں۔درخواست گزاروں کے خلاف بدنیتی کی بنا پر غیر قانونی انکوائری شروع کی گئی ہے ۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایف آئی اے کی جانب سے جاری کیا گیا کال اپ نوٹس کالعدم قرار دیا جائے ۔درخواست گزاروں کے خلاف شروع کی گئی انکوائری معطل کی جائے ۔درخواست کے حتمی فیصلے تک ایف آئی اے کو کسی بھی آرڈر جاری کرنے سے روکا جائے ۔عدالت نے انکوائری پر تین ہفتوں میں متعلقہ حکام کو فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست کی مزید سماعت3 ہفتوں تک ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں