وفاقی کابینہ : آٹے کی برآمد پر پابندی ختم کرنے کی توثیق

وفاقی کابینہ : آٹے کی برآمد  پر پابندی ختم کرنے کی توثیق

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)نگران وفاقی کابینہ نے آٹے کی برآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کی توثیق کردی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے 2019 میں آٹے کی برآمد پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کا مقصد سمگلنگ کی روک تھام تھا،ذرائع کے مطابق ملک میں گندم کی دستیابی کے باوجود آٹا برآمد کرنے کی اجازت دی گئی،سمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کے باعث گندم اور آٹے کی بیرون ملک ترسیل روکی گئی تھی اب افغانستان اور وسط ایشیائی ممالک اور غیر ملکی اداروں کو آٹا فروخت کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں