سپریم کو رٹ نے کہا تھا مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو ملیں گی:حامد خان

سپریم کو رٹ نے کہا تھا مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو ملیں گی:حامد خان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا بہت عرصہ سے جو رویہ جارہا ہے ۔

اس سے یہی لگتا ہے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں سے محروم کیا جائے ، بیرسٹر علی ظفر نے سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کو کہا تھا کہ مخصوص نشستیں  پی ٹی آئی کو ملیں گی،ہمیں سپریم کو رٹ نے کہا تھا اگر ضرورت پڑے تو ہمارے پاس آجا نا،اب ساری چیزیں واضح ہیں، الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ پی ٹی آئی کومخصوص نشستیں دے ،الیکشن کمیشن کا ہم کو سپریم کورٹ کی طرف بھیجنے کا کوئی جواز نہیں ،دنیا نیوز کے پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھمیں گفتگوکرتے ہوئے حامد خان نے کہا ہے کہ اصول تو یہ ہے کہ ایک سیاسی جما عت ہو،وہ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہو،اس کو انتخابی نشان بھی ملا ہو،یہ تین چیزیں پوری ہوتی ہوں تو پھر کوئی وجہ نہیں ہے کہ اگر بعد میں تین دن کے اندر بھی الیکشن نوٹی فکیشن کے بعد اگر کوئی آزاد ممبران کسی جماعت میں شامل ہوتے ہیں،اس جماعت کو مخصوص نشستیں نہ ملیں اس کی کوئی وجہ نہیں ہے ،لہذا الیکشن کمیشن کوچاہئے کہ جماعت کو اس کے تناسب کے مطابق صوبائی اور قومی اسمبلی میں مخصوص نشستیں دے ،اگر یہ نہ کیا جائے تو واضح طور پر آئین کی خلاف ورزی ہے ، سنی اتحاد کونسل کی اسمبلی میں خاص تعداد موجود ہے ، آئین کے مطابق پارٹی اور امیدوار کا حق سلب نہیں کیا جا سکتا،آئین کے مطابق مخصوص نشستیں ملنی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں