ملتان، پشاور اور کراچی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس

ملتان، پشاور اور کراچی کے  ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس

اسلام آباد (اے پی پی) ملتان، پشاور اور کراچی کے علاقہ ملیر کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

وزارت قومی صحت کی جاری تفصیلات کے مطابق  ملتان، پشاور اور کراچی کے علاقہ ملیر سے لیے گئے سیوریج کے پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کا تعلق سرحد پار کے پولیو وائرس سے ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں