صدارتی الیکشن:کاغذات نامزدگی آج جمع،شیڈول جاری

 صدارتی الیکشن:کاغذات نامزدگی آج جمع،شیڈول جاری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے شیڈول جاری کر دیا ،صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ 9 مارچ کو ہوگی۔

کاغذات نامزدگی آج دوپہر 12 بجے تک جمع کروائے جا سکتے ہیں جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 4مارچ کو صبح 10 بجے کی جائے گی اور5مارچ کو دوپہر 12 بجے تک واپس لیے جا سکیں گے ،اسی روز دوپہر ایک بجے امیدواروں کی فہرست آویزاں کی جائے گی۔صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ صبح 10 سے دوپہر 4 بجے تک جاری رہے گی۔علاوہ ازیں پیپلز پارٹی نے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کیلئے فارم وصول کرلیا جو مکمل کرنے کے بعد آج صبح جمع کروایا جائے گا۔ صدارتی الیکشن کیلئے فارم ریٹرننگ افسر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے پاس جمع کروایا جائے گا۔ مراد علی شاہ اور دیگر پی پی رہنما آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں