صدر عارف علوی آج شہبازشریف سے حلف لیں گے

صدر عارف علوی آج شہبازشریف سے حلف لیں گے

اسلام آباد(خصو صی نیوز رپورٹر ،سٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں )نئے وزیراعظم شہباز شریف کی تقریب حلف برداری آج ایوان صدر میںاڑھائی بجے ہوگی۔

 تیاریاں مکمل کر لی گئیں  ، صدر مملکت عارف علوی منتخب وزیراعظم سے عہدے کا حلف لیں گے ۔آرمی چیف اور دیگر سروسز چیفس سمیت اعلیٰ سرکاری حکام تقریب میں شرکت کریں گے ۔ گورنرز ،وزرائے اعلیٰ،ارکان اسمبلی اور سیاسی وسماجی شخصیات بھی شریک ہوں گی۔ قبل ازیںسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شہباز شریف کے بطور وزیراعظم منتخب ہونے کے حوالے سے صدر مملکت کو خط ارسال کر دیا۔ اتوار کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت کو لکھے گئے خط میں سپیکر نے انہیں آگاہ کیا کہ شہباز شریف 201 ووٹ حاصل کر کے وزیراعظم پاکستان منتخب ہو گئے ہیں۔ خط میں لکھا گیا کہ وزیراعظم کا انتخاب3 مارچ کو ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں