پرویزالہٰی دہشتگردی کے3،راجہ بشارت2مقدمات میں نامزد

پرویزالہٰی دہشتگردی کے3،راجہ بشارت2مقدمات میں نامزد

راولپنڈی(این این آئی)سابق وزیر اعلی ٰپنجاب پرویز الٰہی ٹیکسلا سرکل کے تین تھانوں میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج تین مقدمات میں نامزد کر دیئے گئے ۔

 راولپنڈی پولیس کی جانب سے حکام کو مراسلے میں بتایا گیا کہ پرویز الٰہی ٹیکسلا سرکل راولپنڈی کے تین تھانوں ، تھانہ ٹیکسلا میں دہشت گردی ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت 9مئی 2023 کے مقدمہ ، اسی طرح دہشت گردی ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت ہی تھانہ ٹیکسلا میں11 مئی 2023 کو درج مقدمہ اور تھانہ صدر واہ میں دہشت گردی ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت 10 مئی 2023 کو درج مقدمہ میں نامزد ہیں اور پولیس کو مطلوب ہیں۔اسی طرح ہی کی ایک الگ رپورٹ میں سابق صوبائی وزیر قانون و بلدیات بشارت راجہ کے حوالے سے بتایا گیا کی راجہ بشارت جو کہ تھانہ آر اے بازار راولپنڈی میں دہشت گردی و دیگر دفعات کے تحت درج مقدمے میں نامزد ملزم ہیں وہ تھانہ کینٹ میں دہشت گردی و دیگر دفعات کے تحت درج مقدمہ میں بھی نامزد ملزم ہیں اور پولیس کو مطلوب ہیں جن کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لیے گئے اور گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں