لاہور: بادامی باغ پولیس کی فائرنگ ،نوجوان جاں بحق:منشیات فروش تھا:پولیس لواحقین کا احتجاج

لاہور: بادامی باغ پولیس کی فائرنگ ،نوجوان جاں بحق:منشیات فروش تھا:پولیس لواحقین کا احتجاج

لاہور (کرائم رپورٹر ) بادامی باغ کے علاقے راوی روڈ چوکی سبزی منڈی میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک نوجوان ہلاک جبکہ2 اہلکار زخمی ہو گئے ۔لواحقین نے سڑک بلاک کر کے شدید احتجاج کیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی کی اطلاع پر چھاپہ مار ا تو جان محمد عرف ظل شاہ نے پولیس پر فائرنگ کی ۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی جس میں جان محمد مارا گیا ۔دوسری جانب لواحقین اور اہل علاقہ نے راوی روڈ بلاک کردی  جس سے ٹریفک جام ہو گئی اور شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔لواحقین کا کہنا ہے پولیس نے جان بوجھ کر جان محمد کو قتل کیا ہے اور اپنے پولیس کانسٹیبل کو خود ہی فائرنگ سے زخمی کیا ہے جھوٹا مقابلہ پولیس نے بنایا ہے ۔ اعلٰی افسران اس واقعہ کا نوٹس لیں اور مقدمہ درج کر کے پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا جائے ۔پولیس نے ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ،ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے میاں منشی ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمی اہلکار کی عیادت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں