نومنتخب صدر آصف زرداری کو 716 ممبران نے ووٹ ڈالا، فارم 7جاری

نومنتخب صدر آصف زرداری کو 716 ممبران نے ووٹ ڈالا، فارم 7جاری

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں ، مانیٹرنگ ڈیسک ) الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے نتائج سے متعلق فارم 7 جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ فارم 7 کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری صدارتی انتخاب میں کامیاب ہوئے ہیں۔

فارم 7 کے مطابق آصف زرداری کو 716 ممبران نے ووٹ ڈالا اور الیکٹورل کالج کے مطابق نومنتخب صدر کو 411 ووٹ ملے ۔ دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کے حمایت یافتہ امیدوار محمود اچکزئی کو 319 ارکان نے ووٹ دیا اور الیکٹورل کالج کے مطابق انہوں نے 181 الیکٹورل ووٹ حاصل کئے ۔ فارم 7 کے مطابق صدارتی انتخاب میں 1044 ممبران قومی و صوبائی سمیت سینیٹ ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا جبکہ 9 ووٹ مسترد جبکہ 1035 ووٹ درست قرار پائے ۔ یاد رہے کہ ہفتہ کے روز ہونے والے انتخاب میں حکومتی اتحاد کے امیدوار آصف زرداری بھاری اکثریت سے صدر پاکستان منتخب ہوئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں