آئین توڑنے والے ہر شخص کا احتساب کریں:لاہور ہائیکورٹ بار

 آئین توڑنے والے ہر شخص کا احتساب کریں:لاہور ہائیکورٹ بار

لاہور ( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ بار کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز کے خط کے حوالے سے جنرل ہائوس کا اجلاس منعقدکیا گیا،سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے خطاب کرتے ہوئے کہا آپ نے جمہوریت کو تباہ کردیا ہے آج ہم نے یہاں سے فیصلہ کرکے جانا ہے۔

یہ ہمارے لیے سوچ کا حامل ہے یہاں تقریریں نہیں کرنی عملی کام کرنا ہے ،یہاں قانون کو ختم کر دیا ہے ہمیں اس پر عمل درآمد کرنا ہے کوئی خوف نہ کھائیں،ان لوگوں کے خلاف کارروائی کرنی ہے اگر قانون ختم ہوگیا توپروفیشن بھی ختم کرنا ہوگا، 12 کروڑ کی آبادی غربت میں زندگی گزاررہی ہے ،لوگوں کے پاس کھانے کے لیے پیسے نہیں،رہنے کے لیے گھر نہیں ہے اور ٹیکس یہی غریب لوگ دیتے ہیں۔ سابق نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ربیعہ باجوہ نے کہا کہ چھ ججز والا معاملہ نئی بات نہیں، نئی بات یہ ہے کہ انہوں نے اکثریت کو مسترد کیا ہے ، پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے اس کا مداوا کون کرے گا ، اب فیصلہ کن موڑ ہے ہر شخص کا احتساب کریں جنہوں نے ملکی آئین توڑا۔ ممبر پاکستان بارشفقت محمود چوہان نے کہا وکلاقانون کی بالادستی کے لئے اپنا کردار ادا کرتے ہیں،پاکستان بار کونسل کی پریس ریلیز کی مذمت کرتے ہیں، پریس ریلیز ایسی ہوتی ہے پچھلے ماہ سے کسی کی نہ چادر، چار دیواری نہ ہی عزت محفوظ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں