سانحہ 9مئی:راجہ بشارت کی 14مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

سانحہ 9مئی:راجہ بشارت کی  14مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

راولپنڈی (خبر نگار)سپیشل جج انسداد دھشت گردی راولپنڈی ملک اعجاز آصف نے سابق وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کی 9مئی کے 14 مقدمات میں عبوری ضمانت قبل از گرفتاری ذاتی مچلکوں پر منظور کرلی۔

،راجہ بشارت اپنے وکیل سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ،وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا راجہ بشارت کا نو مئی کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں ،محض سیاسی انتقام کے لئے جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا گیا ہے ،عدالت نے سرکار کو 17اپریل کے لئے نوٹس جاری کردیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں