ایس این جی پی ایل نے گیس کی قیمتوں کے تعین کی تفصیلا ت جار ی کردیں

ایس این جی پی ایل نے گیس کی قیمتوں  کے تعین کی تفصیلا ت جار ی کردیں

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ(ایس این جی پی ایل)نے گیس کی قیمتوں کا تعین کرنے کے حوالے سے تفصیلات جاری کردی ،جس کے مطابق گیس کی قیمت کا 94 فیصد حصہ گیس کے اخراجات جبکہ باقی ماندہ کیپ ایکس ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے۔

 گیس خریداری کے تمام معاہدے امریکی ڈالر میں طے پاتے ہیں اور خام تیل اورفرنس آئل کی قیمت سے منسلک ہوتے ہیں،ہر چھ ماہ بعد مقامی گیس کی ویل ہیڈ پرائس میں بھی اضافہ کردیا جاتا ہے ۔گھریلو صارفین کو آر ایل این جی سپلائی کے باعث 231 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے ،یہی شارٹ فال گیس کی قیمت میں اضافے کا اہم سبب ہے ۔ترجمان سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ اوگرا کی حالیہ عوامی سماعت مالی سال 25-2024کیلئے ہے جو یکم جولائی 2024 سے مو ثر ہوگی،اس سماعت سے فوری طور پر گیس قیمتوں پر کوئی فرق مرتب نہیں ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں