امپورٹڈ سامان ریلیز نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست چیئرمین ایف بی آر ، ممبر کسٹمز کی طلبی

امپورٹڈ سامان ریلیز نہ کرنے پر  توہین عدالت کی درخواست چیئرمین ایف بی آر ، ممبر کسٹمز کی طلبی

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے بار بار یقین دہانی کے باوجود امپورٹڈ سامان ریلیز نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین ایف بی آر اور ممبر کسٹمز کو طلب کرلیا۔

 عدالت نے ریمارکس دئیے کہ چیئرمین ایف بی آر ذاتی حیثیت میں  پیش ہوکر بتائیں ان کا محکمہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کیوں نہیں کرتا، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ چار کروڑ مالیت کا درآمدی سامان کسٹمز نے عدالتی احکاما ت کے باوجود ریلیز نہ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں