بینک 30اور 31مارچ کھلے رہیں گے

 بینک 30اور 31مارچ  کھلے رہیں گے

اسلام آباد (اے پی پی) سرکاری وصولیوں/ ڈیوٹیوں/ٹیکسوں کی ادائیگی کیلئے 30اور 31مارچ کو بینک برانچیں کھلی رہیں گی۔

ٹیکس دہندگان کو سرکاری ڈیوٹیوں/ٹیکسوں کی ادائیگی میں سہولت دینے کیلئے وہ بینک برانچیں جو ہفتہ کو کھلتی ہیں آلٹر نیٹ ڈلیوری چینلز اوور دی کاؤنٹر سہولت کے ذریعے ٹیکسوں کی وصولی کیلئے ہفتہ 30 مارچ اور اتوار 31مارچ کو توسیع شدہ بینکاری اوقات میں سہ پہر 4بجے تک کھلی رہیں گی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں