فیروزوالہ:پولیس تشدد سے نوجوان ہلاک، 5 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ،چوکی انچارج گرفتار

فیروزوالہ:پولیس تشدد سے نوجوان  ہلاک، 5 اہلکاروں کے خلاف  مقدمہ،چوکی انچارج گرفتار

فیروزوالہ(تحصیل رپورٹر)تھانہ فیکٹری ایریاپولیس چوکی میں نوجوان پر وحشیانہ تشدد، پولیس اہلکار حالت غیر ہونے پر 25 سالہ تنویر عرف مکھن کو ہسپتال لائے جو شدید زخمی حالت میں دم توڑ گیا ۔

ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز خان مروت کی ہدایت پر تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے چوکی نور شاہ کے انچارج محمد نواز پٹی، اے ایس آئی عرفان علی سمیت 5 اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا تمام عملے کو معطل کر دیا گیا ، پولیس نے چوکی انچارج سب انسپکٹر کو گرفتار کر لیا جبکہ اے ایس آئی عرفان علی اور دیگر فرار ہو گئے ۔ مدعی مقدمہ شبیر احمد نے بتایا ہے کہ دو روز قبل اہلکار فیض پور بس سٹاپ پر کھڑے تنویر احمد کو اٹھا کر تھانہ فیکٹری لے گئے اور دو کلو چرس کا مقدمہ بنا دیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں