بلوچستان :طوفانی بارش ،چھت گرنے سے 5مزدور جاں بحق

 بلوچستان :طوفانی بارش ،چھت گرنے سے 5مزدور جاں بحق

کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد(این این آئی،اے پی پی )دکی میں طوفانی بارش کے باعث کوئلہ کانوں میں دو مختلف حادثات میں 5مزدور جاں بحق جبکہ 5 کان میں پھنس گئے ۔

 پولیس  حکام کے مطابق معراج کول ایریا میں طوفانی بارش سے کمرے کی چھت گر نے سے ملبے تلے دب کر پانچ مزدور عنایت اللہ ،ابراہیم،ولی محمد،ظفر اللہ اور صدرالدین جاں بحق ہوگئے ،دوسری جانب دکی کی کوئلہ کان میں برساتی پانی داخل ہونے سے 10مزدور پھنس گئے ، ریسکیو آپریشن کے دوران پانچ کو نکال لیا گیا جبکہ پانچ کان کنوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری رہا۔ علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں منڈی بہاؤالدین، گجرات، گو جرا نوالہ، حا فظ آباد، سیالکوٹ،نا رووال ، قصور، اوکا ڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سر گو دھا، میانوالی،بھکر،لیہ،پاکپتن،ساہیوال،بہاولپور اور بہاولنگر میں گر ج چمک کے ساتھ ہلکی اور تیز با رش کا امکان ہے ۔جمعرات کو لاہور میں ہلکی بارش ہوئی جہاں کم سے کم درجہ حرارت 20 ، زیادہ سے زیادہ 31 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 113رہی۔آج خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر ، شمالی بلوچستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں