بھٹوکی برسی پر پیپلزپارٹی کا 4 اپریل کا جلسہ ملتوی

 بھٹوکی برسی پر پیپلزپارٹی کا 4 اپریل کا جلسہ ملتوی

لاہور ،اسلام آباد،کراچی(سپیشل رپورٹر ،سٹاف رپورٹر،اے پی پی)پیپلز پارٹی نے ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر ہونے والا جلسہ 4 اپریل کے بجائے 14 اپریل کو منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

بلاول ہاؤس کراچی کے ترجمان سریندر ولاسائی کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق رمضان المبارک کے احترام میں 4 اپریل کو ہونے والاجلسہ ملتوی کردیا گیا ،اب یہ جلسہ 14 اپریل کو گڑھی خدابخش میں ہوگا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جلسہ سے خطاب کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں