کوئٹہ: دستی بم حملہ ، گھر کے احاطے میں زور دار دھماکا

کوئٹہ: دستی بم حملہ ، گھر کے احاطے میں زور دار دھماکا

کوئٹہ (کرائم رپورٹر)کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر نامعلوم ملزموں کی جانب سے پھینکا جانے والا دستی بم گھر کے احاطے میں گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ شب قمبرانی روڈ پر اﷲوالی مسجد کے قریب نامعلوم ملزموں نے گھر پر دستی بم پھینکا جو گھر کے احاطے میں گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی نیو سریاب تھانے پر دستی بم پھینکا گیا،پولیس مزید کارروائی کررہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں