سرکاری سکیم کے تحت حج آپریشن 9مئی سے شروع ہو گا

سرکاری سکیم کے تحت حج  آپریشن 9مئی سے شروع ہو گا

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے )سرکاری سکیم کے عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کیلئے آپریشن آئندہ ماہ 9مئی سے شروع ہوگا جو بغیر وقفہ 10 جون تک جاری رہے گا۔

عازمین حج کو ویکسین لگانے کاسلسلہ مئی کے پہلے ہفتے میں شروع ہو گا، وزارت کی جانب سے مخصوص سوٹ کیس اوربیگز فراہم کئے جائیں گے ، عازمین حج کو روانگی سے دوسے تین روز قبل پاسپورٹ حاجی کیمپ میں دیا جائے گا، ذرائع کے مطابق حج آپریشن کاباقاعدہ شیڈول عید کے بعد جاری کیا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں