جدہ سے جعلی ایمرجنسی پاسپورٹ پر کراچی آنیوالے 3 مسافر گرفتار

جدہ سے جعلی ایمرجنسی پاسپورٹ پر کراچی آنیوالے 3 مسافر گرفتار

کراچی(آئی این پی) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے امیگریشن سیل نے جدہ سے کراچی آنے والے 3 مسافروں کو ایمرجنسی پاسپورٹ جعلی ہونے پر گرفتار کر لیا ۔

 محمد صدیق، ابوبکر اور عبدالرحمٰن کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔ ملزم محمد صدیق اور ابوبکر کی جانب سے پیش کیے جانے والے ایمرجنسی پاسپورٹس جعلی نکلے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں