سیالکوٹ :چھت گرنے سے 2بچے جاں بحق، والدین زخمی

 سیالکوٹ :چھت گرنے سے 2بچے جاں بحق، والدین زخمی

سیالکوٹ(صباح نیوز)سیالکوٹ کے علاقے وڈالہ سندھواں میں خستہ حال چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ،میاں بیوی اور بیٹی زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو کے مطابق تینوں بہن بھائی اپنے ماں باپ کے ساتھ سو رہے تھے کہ چھت آ گری ، اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور لاشوں کو ملبے سے نکالا۔ جاں بحق ہونے والوں میں عروہ اور ولی محمد جبکہ زخمیوں میں والد لقمان ، والدہ کرن اوربیٹی حریم شامل ہیں۔ زخمیوں کو سول ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں