سن لو ہم اب بھی ڈٹ کر کھڑے ہیں :یاسمین راشد

سن لو ہم اب بھی ڈٹ کر کھڑے ہیں :یاسمین راشد

لاہور(اپنے خبر نگار سے )انسداد دہشت گردی عدالت نے عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس کی مزید سماعت 17 اپریل تک ملتوی کر دی ۔سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ ، اعجاز چودھری ، یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید سمیت 65 ملزموں کو جیل سے پیش کیا گیا ۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی ۔آئندہ سماعت پر ملزموں کو چالان کی کاپیاں تقسیم کی جائیں گی ۔چالان کی کاپیاں تقسیم ہونے کے بعد ملزموں پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔ یاسمین راشد نے انسداد دہشتگردی عدالت میں میڈیاسے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا 2 خواتین کی میانوالی منتقلی کی مذمت کرتی ہوں ۔خواتین کے ساتھ فوٹو سیشن کروانے والی خواتین پر ہی ظلم کروا رہی ہے لیکن سن لو ہم اب بھی ڈٹ کر کھڑے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں