نیشنل انڈسٹریل ڈویلپمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ

 نیشنل انڈسٹریل ڈویلپمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) وفاقی حکومت نے سپیشل انویسمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی ) کی سفارشات پر نیشنل انڈسٹریل ڈویلپمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

 نیشنل انڈسٹریل ڈویلپمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی ملک میں موجودہ صنعتوں کی بحالی اور نئی صنعتوں کے قیام کے لئے سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرے گی ، اتھارٹی صنعتوں کی بہتری کے لئے تمام لازمی لائسنس اور رجسٹریشن کی سہولیات فراہم کرے گی، اتھارٹی ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ایف بی آر، کسٹم، سٹیٹ بینک سمیت تمام محکموں کے معاملات میں سہولت فراہم کرے گی ۔نیشنل انڈسٹریل ڈویلپمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی سمری منظوری کے لئے کابینہ کو بھجوا دی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں