بشام حملہ:پولیس افسروں کی معطلی کیخلاف کوہستان میں احتجاج قراقرم ہائی وے بلاک

بشام حملہ:پولیس افسروں کی معطلی کیخلاف کوہستان میں احتجاج  قراقرم ہائی وے بلاک

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا کے اپر اور لوئر کوہستان اضلاع میں مظاہرین نے شاہراہ قراقرم کو بلاک کر دیا اور بشام خودکش حملے کی تحقیقات کے بعد مبینہ غفلت برتنے پر اعلیٰ پولیس افسروں کی معطلی کے خلاف احتجاج کیا۔

۔26 مارچ کو شانگلہ میں بشام کے مقام پر گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔جمعہ کو اپر اور لوئر کوہستان میں مظاہرین نے دونوں اضلاع کے مرکزی بازاروں میں احتجاج کیا انہوں نے دعویٰ کیا معطل کیے گئے پولیس افسر قصوروار نہیں ہیں کیونکہ یہ حملہ شانگلہ ضلع کے علاقے بشام میں ہوا تھا۔ انہوں نے حملے میں شہید ہونے والے پاکستانی ڈرائیور کے لیے معاوضے کا بھی مطالبہ کیا۔مظاہرین نے شاہراہ قراقرم کو 2 گھنٹے تک بلاک رکھا۔ مولانا عبدالعزیز حقانی نے کہا مالاکنڈ اور دیگر علاقوں میں عسکریت پسندی میں اضافے کے دوران کوہستان پُرامن رہا۔مولانا ولی اللہ توحیدی نے کہا شانگلہ کیس میں کوہستان کے افسروں کو سزائیں دینا جائز نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں