وفاقی حکومت نے عیدالفطرکے بعد سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کار جاری

وفاقی حکومت نے عیدالفطرکے بعد  سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کار جاری

اسلام آباد (نیوزرپورٹر) وفاقی حکومت نے عیدالفطرکے بعد سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کار جاری کرد ئیے ۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے مطابق ہفتے میں پانچ دن کام کرنے والے سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کار پیر تا جمعہ صبح ساڑھے 8 تا سہ پہر ساڑھے 4بجے ہوں گے ، ہفتے میں چھ دن کام کرنے والے سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کار پیر تا ہفتہ صبح ساڑھے 8تا سہ پہر ساڑھے تین بجے تک ہوں گے ، نماز اور کھانے کا وقفہ دوپہر ایک تا ڈیڑھ بجے تک ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں