زیادتی کیس:مجرم کو 19 سال قید،10 لاکھ جرمانے کا حکم

 زیادتی کیس:مجرم کو 19 سال قید،10 لاکھ جرمانے کا حکم

لاہور(اپنے خبر نگار سے )سیشن عدالت نے بچے کے ساتھ زیادتی کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 19 سال قید اور 10 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ۔

ایڈیشنل سیشن جج کنیز فائزہ بھٹی نے کیس پر سماعت کی ۔مجرم محمد علی کے خلاف مقدمہ تھانہ نواں کوٹ میں درج ہے ۔سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ مجرم نے 9 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی ،مجرم کے خلاف جرم ثابت ہو چکا ،سزا کا حکم دیا جائے ۔عدالت نے دفعہ 377 کے تحت 5 سال قید اور 20 ہزار جرمانہ جبکہ 377 بی کے تحت 14 سال قید اور دس لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں