شیر افضل کا سعودی عرب بارے بیان غیر ذمہ دارانہ ،تھنک ٹینک

شیر افضل کا سعودی عرب بارے بیان غیر ذمہ دارانہ ،تھنک ٹینک

لاہور (دنیا نیوز )معروف تجزیہ کار ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا ہے پاکستان کا کسی ملک سے تعلقات کادارومدار اس بات پر نہیں ہوتا کہ اپوزیشن کا لیڈر جو جیل میں ہے وہ کیا کہہ رہا ہے ؟،اس کی تائید میں کیا بیانات جاری ہور ہے ہیں بلکہ ا س کا دارومدار حکومت کی پالیسی پر ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ‘‘تھنک ٹینک ’’ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا اس وقت ٹارگٹڈ پولیٹکس ہے ، ایک پارٹی کا جو بھی بیان ہے اس کو اپنی مرضی کا رنگ دیا جارہا ہے ۔دنیا نیوز کے گروپ ایگزیکٹو ایڈیٹر سلمان غنی کا کہنا تھا مشکل وقت میں لیڈر شپ کا رویہ محتاط ہوتا ہے ،شیر افضل مروت نے جس وقت بیان دیا سعودی وفد پاکستان میں موجود تھا،میں سمجھتا ہوں انہوں نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان دیا ،شیر افضل کے کئی بیانات ایسے ہیں جو قومی مفاد کے خلاف ہیں،اس جیسے بیانات سے پی ٹی آئی کو پرابلم ہو رہی ہے ۔ تجزیہ کار ڈاکٹر رسول بخش رئیس کاکہنا تھا پی ٹی آئی کو ایسے بیانات دینے سے گریز کرنا چاہئے ،مجھے نہیں لگتا امریکا ،سعودیہ ،ایران نے حکومت گرانے میں کسی قسم کی مداخلت کی ہو۔تجزیہ کار رشید صافی کا کہنا تھا شیر افضل جیسے لوگوں کی پارٹی میں حیثیت مہمان اداکار سے زیادہ کچھ نہیں ان جیسے لوگ بے تکی باتیں کرتے رہتے ہیں، ان کو اگنور کرنا چاہئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں