پنجاب کے 20ہسپتالوں میں مستقل ایم ایس لگانے کی منظوری

پنجاب کے 20ہسپتالوں میں مستقل ایم ایس لگانے کی منظوری

لاہور(سجاد کاظمی سے )وزیر اعلی ٰ پنجاب نے 20ہسپتالوں میں ایم ایس کے نام فائنل کرکے منظوری دے دی۔ایم ایس صاحبان کی سمری چیف سیکرٹری پنجاب کو ارسال کردی گئی۔

 آج محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں ایم ایس کی دو روزہ ٹریننگ کا آغاز ہوگا۔دنیا کے ذرائع کے مطابق جن 20افراد کو پہلے مرحلے میں لاہور کے ہسپتالوں میں ایم ایس لگایا جارہا ہے ان میں پروفیسر معین الدین ، ڈاکٹر فریاد ، ڈاکٹر صوبیہ جاوید ، ڈاکٹر عبدالمدبر ریحان، ڈاکٹر محمد ریاض ، ڈاکٹر فرح انعام، ڈاکٹر محمد اختر گجر ، ڈاکٹر عمر اسحاق ، ڈاکٹر مصباح لیاقت شامل ہیں اسی طرح ڈاکٹر ثاقب منیر ،ڈاکٹر آصف محمود ،ڈاکٹر عبد الرحمن ،ڈاکٹر آصف شہزاد ،ڈاکٹر ندیم اختر ،ڈاکٹر ارشاد اللہ،ڈاکٹر راؤ امجد علی خان،ڈاکٹر حامد ، ڈاکٹر صائمہ بتول اور سہیل انجم بٹ شامل ہیں۔ 20ایم ایس کی آج ساڑھے نو بجے محکمہ  سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں ٹریننگ شروع ہوگی جو اتوار تک جاری رہے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے 8ہسپتالوں کو ابھی وقتی طور پر خالی چھوڑا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں