روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ ، 2رکنی سعودی وفد کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کا دورہ

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ ، 2رکنی سعودی وفد کا  جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کا دورہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے حوالے سے 2 رکنی سعودی وفد نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کا دورہ کیا۔

دنیا نیوز کے مطابق سعودی قونصلیٹ جنرل بھی دورہ کرنے والے دو رکنی وفد کے ہمراہ تھے ، قائم مقام ایئرپورٹ منیجر نے سعودی وفد کو بریفنگ دی، وفد نے ایئرپورٹ لاونجز کا جائزہ بھی لیا۔ترجمان سی اے اے کا کہنا تھا کہ سعودی وفد کا دورہ حج زائرین کے لئے کراچی ایئرپورٹ پر سعودی امیگریشن سہولیات کو حتمی شکل دینے کی کوششوں کا حصہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں