کراچی :ریلی کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کرنیوالے پی ٹی آئی کارکن گرفتار

کراچی :ریلی کی اجازت نہ ملنے پر  احتجاج کرنیوالے پی ٹی آئی کارکن گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے سچل میں ریلی کی اجازت نہ دیئے جانے کیخلاف احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

پولیس نے سچل تھانے کی حدود سے 7 پی ٹی آئی کارکنان کو حراست میں لیا۔ پی ٹی آئی کراچی ڈویژن نے انصاف ہاؤس سے مزار قائد تک ریلی نکالنے کا اعلان کر رکھا تھا ۔پولیس حکام کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنان ریلی نہیں نکالنا چاہتے بلکہ شاہراہ بلاک کرنا چاہتے ہیں، ہم قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے ۔پولیس نے شاہراہ فیصل پر اینٹی رائٹ فورس کے اہلکاروں کو تعینات کردیا ۔دوسری جانب کراچی کے انصاف ہاؤس پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں