اسلام آبادمیں سعودی شہری کو اغوا کر لیاگیا، مقدمہ درج

اسلام آبادمیں سعودی شہری  کو اغوا کر لیاگیا، مقدمہ درج

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تھانہ مارگلہ کی حدود سے سعودی شہری کو اغواکرلیا گیا۔

پولیس نے سعودی سفارت خانے کی جانب سے شہری کی بازیابی کے لیے دائر درخواست  پر مقدمہ درج کرلیا ہے ،جس میں ایک شخص کو ملزم نامزد کیا گیا ہے ،درخواست کے مطابق عبدالواحد شاہد نامی ملزم نے سعودی شہری حنان عبداللہ البشر کو ایف ایٹ سے اغوا کیا،تھانہ مارگلہ پولیس نے سعودی سفارت خانے کی درخواست پر ایف آئی آر درج کر لی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں