اے این پی انٹرا پارٹی الیکشن منظور احمد پنجاب کے صدر امیر بہادر پوتی جنرل سیکرٹری منتخب

 اے این پی انٹرا پارٹی الیکشن  منظور احمد پنجاب کے صدر  امیر بہادر پوتی جنرل سیکرٹری منتخب

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل وچیئرمین مرکزی الیکشن کمیشن میاں افتخار حسین نے انٹر پارٹی الیکشن میں اتفاق رائے سے منظور احمد کو پنجاب کا صدر امیر بہادر پوتی کو جنرل سیکرٹری نامزد کردیا۔

 نئی کابینہ کے دیگر اراکین میں عمر خان گردیزی سینئر نائب صدر، ارشد خان نائب صدر ،ڈاکٹر شفیق نائب صدر ، نبیل ناصر نائب صدر،بخت زری خاتون نائب صدر، سید عطا اللہ شاہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر روح الامین ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، تیمور افغا ن جوائنٹ سیکرٹری، محمد اللہ جوائنٹ سیکرٹری، قاری بشیر جوائنٹ سیکرٹری،عمبرین ایڈوو کیٹ خاتون جوائنٹ سیکرٹری ،مکرم باچا سیکرٹری ثقافت،سیکرٹری یوتھ افیئرز، راوید خان سیکرٹری لیبر صوبائی سالارشامل ہیں ،میاں افتخار نے پنجاب کے نو منتخب اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نو منتخب اراکین کی ذمہ داری ہے وہ پارٹی کو پنجاب میں فعال بنانے کیلئے اپنا کر دار ادا کریں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں