ضمنی الیکشن : 21 لاکھ 92 ہزار ووٹ کاسٹ، 35ہزار مسترد

ضمنی الیکشن : 21 لاکھ 92 ہزار  ووٹ کاسٹ، 35ہزار مسترد

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں 21 لاکھ 92 ہزار 20 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جبکہ 35 ہزار 582 ووٹ مسترد ہوئے۔۔۔

 ضمنی انتخابات میں مجموعی ٹرن آئوٹ 60 فیصد رہا، لاہور کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ووٹنگ کی شرح 45 فیصد سے کم رہی جبکہ بلوچستان کے حلقہ قلعہ عبداللہ میں ٹرن آئوٹ سب سے زیادہ 79 فیصد رہا ، دستاویزات کے مطابق لاہور کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 119 میں ووٹنگ کی شرح سب سے کم 19 فیصد اور لاہور کی پی پی 147 پر سب سے کم13 فیصد رہی ، پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 93 بھکر میں سب سے زیادہ ووٹنگ کی شرح 64 فیصد رہی ، خیبر پختونخوا میں این اے 44 پر ووٹنگ کی شرح سب سے کم 5. 24 فیصد اور پی کے 91 کوہاٹ میں 24 فیصد رہی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں