وزیرآباد:پر یذائیڈنگ آفیسر سے بیلٹ پیپرز برآمد،مقدمہ درج

وزیرآباد:پر یذائیڈنگ آفیسر سے بیلٹ پیپرز برآمد،مقدمہ درج

علی پور چٹھہ ،وزیرآباد(نامہ نگار)حلقہ پی پی 36کے پولنگ سٹیشن نمبر 20 پیر کوٹ کے پر یذائیڈنگ آفیسر سے شیر کے نشان پر مہر لگے بیلٹ پیپرز برآمد ہونے کا معاملہ،پریذائیڈنگ آفیسر کی مدعیت میں پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔۔

ایف آ ئی آر متن کے مطابق مذکورہ افسر نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آ ئی کی پولنگ ایجنٹ خواتین شور مچاتے ہوئے گلو گیر ہو گئیں ،اسی اثنا میں جمشید چیمہ، انس، ابرار احمد، عدنان، ڈاکٹر علی، حماد اور 16نامعلوم افراد میری جیب میں بیلٹ پیپرز ڈالنے لگے اور ویڈیوز بھی بناتے رہے ،جیب سے ضروری کاغذات اور 10 ہزار روپے بھی نکال لئے ۔دوسری جانب پی ٹی آ ئی کا کہنا ہے کہ کیسی مضحکہ خیز ایف آ ئی آر ہے ، وہاں موجود سب لوگوں نے دیکھا اور قومی میڈیا پر معاملہ رپورٹ بھی ہوا کہ کس طرح پر یذائیڈنگ آفیسر دھاندلی کروا رہے ہیں ان سے شیر پر مہر لگے بیلٹ پیپرز بھی برآمد ہو ئے اور موقع پر اسے حوالہ پولیس کیا گیا لیکن مینڈیٹ چور جعلی حکومت کی پھرتیاں یہ ہیں کہ الٹا متاثرہ فریق پر جعلی مقدمہ درج کرادیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں