علی ناصررضوی نے آئی جی اسلام آبادپولیس کاچارج سنبھال لیا

علی ناصررضوی نے آئی جی اسلام آبادپولیس کاچارج سنبھال لیا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد کے نئے آئی جی علی ناصر رضوی نے سوموار کو اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے نوٹیفکیشن جاری ہو نے کے 22 دن بعد عہدے کا چارج سنبھالا ہے۔۔۔

 ان کی بطورآئی جی اسلام آباد تعیناتی  کا نوٹیفکیشن 30 مارچ کو جاری ہوا تھا،چارج سنبھالنے کے بعد آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی پولیس ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد پہنچے جہاں وفاقی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔آئی جی اسلام آباد نے چارج سنبھالنے سے پہلے یادگار شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ سید علی ناصر رضوی قبل ازیں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات تھے ،بعدازاں آئی جی اسلام آبادسید علی ناصر رضوی نے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پولیس افسران کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے سات دن کا الٹی میٹم دے دیا،انہوں نے کہا کمانڈ صرف اللہ کی ہے ہم ایک ٹیم کے طور پر کام کریں گے ،ہر افسر باوردی فیلڈ میں نظر آنا چاہیے ، جرائم کے خاتمے اور موثر سکیورٹی کیلئے زیادہ سے زیادہ جاگیں گے ، ڈی آئی جی لائاینڈ آرڈر، ایس ایس پی ہیڈکوارٹرز، اے آئی جی آپریشنز پر مشتمل آئی جی کی خصوصی عمل درآمد ٹیم بنا دی گئی، ایف سکس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رہے گا،آئی جی نے مزید کہا قبضہ مافیا،ڈکیتوں، اشتہاریوں، 10 نمبریوں کے خلاف سخت آپریشنز کئے جائیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں