پاکستان ،سماجی ، مذہبی عدم برداشت ، لاقانونیت بڑھی:امریکا

پاکستان ،سماجی ، مذہبی عدم برداشت ، لاقانونیت بڑھی:امریکا

لاہور (دنیا نیوز ) امریکی محکمہ خارجہ نے انسانی حقوق رپورٹ 2023 جاری کر دی جس کے مطابق پاکستان میں سماجی اور مذہبی عدم برداشت سے لاقانونیت بڑھی۔

 میڈیا پر پابندیاں ہیں، صحافی گرفتار یا لاپتہ کیے گئے ، انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف ایکشن نہیں ہوا ۔ انسانی حقوق کی صورتحال میں خاطر خواہ تبدیلی نہیں آ سکی ، عسکری تنظیمیں ۔ غیر ریاستی عناصر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور تشدد میں ملوث ہیں ۔ پاکستان میں 2023 میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ۔ رپورٹ کے مطابق شہریوں ، پولیس اور فوج پر دہشتگرد حملے کیے جا رہے ، سرحد پار دہشتگرد حملوں میں سینکڑوں شہادتیں ہوئیں ، پاکستان عسکریت پسندوں ، دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے ، ماورائے عدالت ہلاکتوں کے شواہد ہیں ، سیاسی کارکنوں اور اہل خانہ پر بھی تشدد کے شواہد ہیں ۔ 9 مئی کے بعد سابق وزیر اعظم سمیت متعدد افراد پر مقدمے ہوئے ، دہشتگرد ی کے مقدمات پر انسانی حقوق کی تنظیمیں تحفظات کا اظہار کر چکیں ، سیاسی کارکنوں کو جیلوں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں