9سے 10کمیٹیوں کی سربراہی ملے گی

 9سے 10کمیٹیوں کی سربراہی ملے گی

اسلام آباد (آن لائن )قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ پارلیمانی صحافت کا بہت اہم اور سنجیدہ کردار ہے جس کا معترف ہوں، حکومت کیساتھ معاملات چلانے کی ساری ذمہ داری خود حکومت پر ہوگی۔

ہم تحفظات کے باوجود اس ایوان اور پارلیمان کا حصہ ہیں، ہمیں قومی اسمبلی کی 9 سے 10 کمیٹیوں کی سربراہی ضرور ملے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پارلیمانی صحافیوں سے پہلی باضابطہ ملاقات میں کیا ۔ملاقات میں اپوزیشن کی پارلیمان میں سرگرمیوں سمیت دیگر امور پر ابتدائی گفتگو کی ۔عمر ایوب نے کہاکہ حکومت کا پارلیمانی بزنس میں کس حد تک آگے بڑھیں گے ، یہ حکومتی رویے سے واضح ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں