میڈیکل کالجزنے فیس22لاکھ کردی،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

میڈیکل کالجزنے فیس22لاکھ کردی،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد(دنیا نیوز)سپریم کورٹ میں میڈیکل کالجز کی جانب سے فیسوں میں اضافے کیخلاف درخواست دائر کر دی گئی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافے کیخلاف انکوائری کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیا جائے۔

 سپریم کورٹ کے فیصلے کی آڑ میں فیسوں میں اضافہ کرنے والوں اور بیرون ممالک سے میڈیکل ڈگری رکھنے والے  طلبہ کی حوصلہ شکنی کرنے والوں کی نشاندہی کی جائے ،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاکہ میڈیکل کالجز نے فیس 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 22 لاکھ روپے کر دی ہے ،سپریم کورٹ نے 2018ء میں میڈیکل کالجز کی فیسوں سے متعلق فیصلہ دیا تھا، میڈیکل کالجز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی آڑ  میں فیسوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا،سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کی گئی ہے ، میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافے کے بعدطلبہ کیلئے تعلیم حاصل کرنا انتہائی مشکل ہوچکا ہے ،ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ نے آرٹیکل 184/3 کے تحت دائردرخواست میں وفاقی حکومت کو فریق بنایاہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں