درجنوں وارداتیں :شہری نقدی ، زیورات و دیگر اشیا سے محروم

 درجنوں وارداتیں :شہری نقدی ، زیورات و دیگر اشیا سے محروم

لاہور(کرائم رپو رٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی ،طلائی زیورات ودیگر قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے قلعہ گجر سنگھ میں الیاس سے 4لاکھ نقدی اور دیگر اشیا،کاہنہ میں لیاقت کی فیملی سے 5لاکھ نقدی اور دیگر اشیالوٹ لیں۔علاوہ ازیں شاہدرہ ٹاؤن میں قاسم کی فیملی سے بھی اڑھائی لاکھ نقدی اور دیگر اشیا،شفیق آباد میں طارق کی فیملی سے 2 لاکھ نقدی اور دیگر اشیا،نصیر آباد میں فیاض کی فیملی سے 2لاکھ نقدی اور دیگر اشیا،گوالمنڈی میں فرخ سے 1لاکھ نقدی اور دیگر اشیا لوٹ لیں، وحدت کالونی میں ناصر سے 1لاکھ نقدی اور دیگر اشیا،نواں کوٹ میں بیکری سے50ہزار نقدی،ٹاؤن شپ میں جاوید سے 20 ہزار نقدی اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ادھرقائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ سے گاڑی جبکہ راوی روڈ ،مصطفی آباد، لیاقت آباد ،ہنجروال ،برکی اور ماڈل ٹاؤن سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں