پولنگ رکوانے پر مقدمہ ، پی ٹی آئی کے 16 کارکن بھی نامزد

پولنگ رکوانے پر مقدمہ ، پی ٹی آئی کے 16 کارکن بھی نامزد

ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر)الیکشن کے روز شیرو جدید پر پولنگ اسٹیشن میں زبردستی داخل ہونے اور پولنگ کا عمل رکوانے ،کار سرکار میں مداخلت،پولیس ملازمین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر پی ٹی آئی کے امیدوار اخلاق بڈانی سمیت 16 نامزد 60 نامعلوم ملزموں کے خلاف تھانہ جھوک اترا میں مقدمہ درج،گرفتاری کیلئے چھاپے جاری۔

تفصیلات کے مطابق جھوک اتراء تھانہ کے محمد عامر کانسٹیبل سکیورٹی ڈیوٹی پولنگ اسٹیشن شیرو جدید نے جھوک اتراء  تھانہ میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ ضمنی الیکشن پی پی 290 کے لئے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول شیرو جدید پولنگ اسٹیشن پر ڈیوٹی دے رہا تھا کہ اسی اثناء میں محمد اخلاق بڈانی، نوید بودلہ  قیصر مڑل وغیرہ 16 نامزہ اور 50/60 نامعلوم افراد ہاتھوں میں ڈنڈے ، سوٹے ،چھڑیاں اٹھائے پولنگ اسٹیشن کی حدود میں زبردستی داخل ہوئے اور پولنگ کا عمل رکوانے کی کوشش کی،کار سرکار میں مداخلت کی اورپولیس ملازمین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور لوگوں میں خوف پھیلانے لگے جنہیں روکنے کی کوشش کی مگر وہ نہ رکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں