خیبرپختونخوا حکومت کا سوشل میڈیا انفلوئنسرز منصوبے کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت کا سوشل میڈیا  انفلوئنسرز منصوبے کا جائزہ لینے کا فیصلہ

پشاور (آئی این پی ) خیبرپختونخوا حکومت نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز پراجیکٹ کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو بقایاجات اور سرٹیفکیٹ بھی دیں گے ۔

 تربیت یافتہ سوشل میڈیا انفلوئنسرزکو دیگرشعبوں میں ایڈجسٹ کریں گے ، حکومت اور عوام کے درمیان رابطے فعال رکھنے کیلئے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو بھرتی کیا گیا تاہم نگران حکومت نے غیرقانونی طریقے سے منصوبے کو ختم کیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں