بیمار معیشت تندرستی کی طرف تیزی سے گامزن

بیمار معیشت تندرستی کی طرف تیزی سے گامزن

لاہور (دنیا نیوز )دنیا نیوز کے پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھمیں گفتگوکرتے ہوئے میزبان کامران خان نے کہا پاکستان کی بیمار معیشت اب تندرستی کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے ، آئی ایم ایف کے مطالبے اور تشخیص پر بیماریوں کا علاج تیزی سے جاری ہے ، ملکی معاشی صحت میں بہتر ی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

 مارچ کا مہینہ معیشت کی بحالی کے لیے اچھا ثابت ہوا ہے ، برآمدات میں تاریخی اضافہ ہوا ، امپورٹ گھٹ رہی ہیں ، اخراجات میں واضح کمی ہو ئی ،آمدن بڑھ رہی ہے اس وجہ سے مارچ میں مسلسل دوسرے ماہ تجارتی خسارہ کم ہو ا ہے ۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار معاشی امور کامران ناصر نے کہا نگران حکومت نے معاشی اصلاحات کا پروگرام شروع کیا تھا ، آنے والی حکومت نے ان اصلاحات کو مزید آ گے بڑھایا ہے ، برآمدات اور درآمدات میں مستقل توازن برقرار رکھنا ہو گا ، فارن انویسٹمنٹ آ رہی ہے ، تاجروں اور انویسٹرز کا اعتماد بحال ہو رہا ہے ۔ سی ای او ایف جی ہرمز پاکستان رضا جعفری نے کہا معاشی اصلاحات بہت اہم ہیں اس سے معیشت درست جانب گامزن ہے ، کرنٹ اکائونٹ خسارے میں کمی واقع ہوئی ہے ، ابھی بھی ہمیں اپنی ایکسپورٹ مزید بڑھانی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں