احمد عزیز نئے سیکرٹری انفارمیشن تعینات،ڈی جی پی آرکااضافی چارج

احمد عزیز نئے سیکرٹری انفارمیشن تعینات،ڈی جی پی آرکااضافی چارج

لاہور(اپنے نامہ نگارسے )پنجاب حکومت نے تین افسر وں کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ سیکرٹری انفارمیشناینڈ کلچر دانیال گیلانی، ڈی جی پی آر روبینہ افضل کو عہدے سے ہٹادیا گیا جبکہ ممبر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ احمد عزیز تارڑکو سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر تعینات کر دیا گیا اور انہیں ڈی جی پی آر کا اضافی چارج بھی دیدیا گیا۔

نئے تعینات سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر احمد عزیز کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروسز گروپ گریڈ 20 سے ہے ،وہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے ، سیکرٹری ہیومن رائٹس اینڈ مینارٹیز آفیسر سمیت متعدد محکموں کے سربراہ کے طورپر خدمات انجام دے چکے ہیں ۔دانیال گیلانی کو او ایس ڈی بناتے ہوئے ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا اور روبینہ افضل کو او ایس ڈی بناتے ہوئے متعلقہ پیرنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں