تاحیات نااہلی کی مدت 5سال کرنے کیخلاف اپیل ، سماعت 2ہفتوں کیلئے ملتوی

تاحیات نااہلی کی مدت 5سال کرنے  کیخلاف اپیل ، سماعت 2ہفتوں کیلئے ملتوی

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پارلیمنٹ میں تاحیات نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر درخواست گزار وکیل کو سپریم کورٹ کا فیصلہ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 2ہفتے کیلئے ملتوی کردی ۔

 اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا تھاکہ پارلیمنٹ نے تاحیات نااہلی کے قانون کو پانچ سال کرکے ترمیم کی، رولز کے مطابق تاحیات نااہلی کے قانون میں پارلیمنٹ مخصوص ارکان کے ذریعے ترمیم نہیں کرسکتی ،قانون کو کالعدم قراردیاجائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں