جی سی یونیورسٹی میں 2طلبا گروپوں میں لڑائی ،2 زخمی

جی سی یونیورسٹی میں 2طلبا  گروپوں میں لڑائی ،2 زخمی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں 2 طلبا گروپوں میں جھگڑے کے نتیجہ میں 2 طالبعلم زخمی ہوگئے ۔

بتایاگیاہے کہ طلبا کے دو گروپوں میں کینٹن پر کسی بات پر ٹھن گئی اوروہ لڑپڑے ،طلبا ایک دوسرے پر تشدد کرتے رہے جبکہ گارڈز کھڑے تماشا دیکھتے رہے ، جھگڑے کے بعد یونیورسٹی کے تمام گیٹ بند کر د ئیے گئے ، جس کی وجہ سے طالبات کو یونیورسٹی سے لینے آئے والدین پریشانی کا شکار رہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں