شیخوپورہ،کاہنہ میں حادثات،2 افرادجاں بحق،5 زخمی

شیخوپورہ،کاہنہ میں حادثات،2 افرادجاں بحق،5 زخمی

شیخوپورہ ،کاہنہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا ) شیخوپورہ اورکاہنہ میں حادثات کے دوران 2 افراد جاں بحق ا ور 5زخمی ہو گئے ۔

 بتایا گیا ہے کہ جھبراں اور دیگر علاقوں سے شکیل ،نواز ،شہباز ، علی ،علیم اور آصف رکشہ پر فاروق آباد جارہے تھے کہ ایشر کے کے قریب ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئے جس کے نتیجہ میں آصف جاں بحق جبکہ دیگر زخمی ہوگئے ۔ 35 سالہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار کاہنہ فیروزپورروڈ ریلووالی مسجد کے پاس جارہا تھا کہ تیز رفتار منی ٹرک نے ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی چل بسا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں