متعدد وارداتیں:شہری لاکھوں کی نقدی،زیورات سے محروم

متعدد وارداتیں:شہری لاکھوں کی نقدی،زیورات سے محروم

لاہور(کر ائم رپو رٹر)لاہورکے مختلف علاقوں میں چوری ،ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی ،زیورات موبائل فون اور دیگر اشیا سے محروم ہو گئے ۔

کوٹ لکھپت میں عبدالحمید سے پانچ لاکھ ، پرانی انارکلی میں صدیق سے چار لاکھ ، غازی آباد میں محمود سے تین لاکھ ، وحدت کالونی میں گلزار کی فیملی سے تین لاکھ ،راوی روڈ میں اشتیاق کی فیملی سے اڑھائی لاکھ ،شاہدرہ ٹائون میں صفدر سے دو لاکھ ،نواب ٹائون میں نصیر سے ایک لاکھ ،شادمان میں اصغر سے بیس ہزار ،اسلام پورہ میں نثار سے بیس ہزار روپے اور دیگر اشیا چھین لی گئیں۔مانگا منڈی سے گاڑی جبکہ ہربنس پورہ ،شیرا کوٹ ،نشتر کالونی، جوہر ٹائون اور وحدت کالونی سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں