زیادہ شرح سود:یورو بانڈ جاری کرنیکا پروگرام ملتوی

زیادہ شرح سود:یورو بانڈ  جاری کرنیکا پروگرام ملتوی

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے شرح سود زیادہ ہونے پر 1.5 ارب ڈالر کا یورو بانڈ جاری کرنے کا پروگرام ملتوی کر دیا۔ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران پاکستان کو ملنے والے قرض کے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے ۔

 وزارت اقتصادی امور کے مطابق پاکستان کو پہلے 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، گزشتہ سال اس عرصے میں 7.8 ارب ڈالر قرض ملا تھا۔ آئی ایم ایف سے ملنے والے 1.9ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے ملنے والا ایک ارب ڈالر قرض اس کا حصہ نہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال قرض کا ہدف 17.62 ارب ڈالر سے کم کر کے 11 ارب ڈالر کیا گیا ہے ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 6کے بجائے 2 ارب ڈالر رہنے کا امکان ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں